جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں سڑک حادثہ۔دو افراد شدید زخمی

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے گوپالیا پلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے گوپالیا پلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
شریعت پر عمل سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: مفتی وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب

یہ حادثہ وجئے واڑہ۔حیدرآباد قومی شاہراہ (این ایچ 65) پر اُس وقت پیش آیا جب ایک لاری تیز رفتاری لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

اس حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔اس حادثہ کے نتیجہ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی اور تقریبا دو کلومیٹر تک گاڑیاں رک گئیں۔

کرین کی مدد سے لاری کو ہٹایاگیا۔گاڑی سواروں کے لئے ٹریفک کا رخ موڑ دیاگیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔