حیدرآباد

حیدرآباد کی آؤٹر رنگ روڈ کے اندر اب نئے سی این جی ، ایل پی جی اور الیکٹرک آٹو رکشاؤں کوچلانے کی اجازت

ماضی میں او آر آر کے اندر نئے آٹو رکشاؤں کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ شہر کی اہم سڑکوں پر پہلے ہی آٹوز کی تعداد زیادہ تھی اور اس پر قابو پانے کے لیے ٹریفک کے دباؤ اور فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے آٹو رکشاؤں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) کے اندر اب نئے سی این جی ، ایل پی جی اور الیکٹرک آٹو رکشاؤں کوچلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب

اس فیصلہ کے ساتھ ہی حیدرآباد میٹرو پولیٹن حدود میں ماحول دوست آٹو رکشاؤں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ ٹرانسپورٹ وزیر پونم پربھاکر نے حال ہی میں نئے آٹوز سے متعلق جی او جاری کیا تھا جس کی بنیاد پر یہ احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔

ماضی میں او آر آر کے اندر نئے آٹو رکشاؤں کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ شہر کی اہم سڑکوں پر پہلے ہی آٹوز کی تعداد زیادہ تھی اور اس پر قابو پانے کے لیے ٹریفک کے دباؤ اور فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے آٹو رکشاؤں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اب حکومت نے ان قواعد میں نرمی کرتے ہوئے صرف ایل پی جی، سی این جی اور الیکٹرک آٹو رکشاؤں کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا مقصد شہریوں کو بہتر سفرکی سہولیات فراہم کرنا ہے۔