جرائم و حادثات

اراضی پرغیرمجاز قبضہ کا الزام، ایک جوڑے کا سیلفی ویڈیو پر اقدام خودکشی

مقامی لوگوں نے ان کو دیکھ کر علاج کے لئے ان کو فوری طورپر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

حیدرآباد: وراثت میں ملی اراضی پر بعض افراد کی جانب سے غیرمجاز قبضہ کرنے کی کوشش کے خلاف تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک جوڑے نے خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی

 پولیس کے مطابق ضلع کے سوریابندہ ٹانڈہ کے رہنے والے گرو اور سنیتا میاں بیوی ہیں جن کی 1.09ایکڑاراضی کا تنازعہ کھوکیا اور دیگر افراد سے چل رہا ہے۔اس سلسلہ میں جوڑے نے پولیس سے شکایت بھی کی ہے۔

اسی دوران ان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کی گئی جس پر اس جوڑے نے ایک سیلفی ویڈیو بنائی اور زمین پر قبضے کی تفصیلات کا انکشاف کیا۔انہوں نے اس ویڈیو میں کہاکہ ان کی اراضی پر غیرمجاز قبضہ کی کوشش پر وہ انتہائی اقدام کررہے ہیں۔اس جوڑے نے کیڑے ماردواپی لی۔

مقامی لوگوں نے ان کو دیکھ کر علاج کے لئے ان کو فوری طورپر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w