مشرق وسطیٰ

عمرہ زائرین کے لئے نئی سہولت کا آغاز

ماہ رمضان میں دنیا بھر سے سب سے زیادہ عمرہ زائرین مملکت کا رخ کرتے ہیں، رواں برس 1447 ہجری کے آغاز سے اب تک بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

جدہ: سعودی عرب میں حج و عمرہ نظام نے نئی مہم ’جائی للعمرہ‘(عمرہ روانگی) کا آغاز کردیا ہے، تاکہ خدمات، رہنما اصولوں اور مناسب طرز عمل کے بارے میں آگاہی کو بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہم کا مقصد عمرہ زائرین کے مجموعی تجربے کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام عمرے کے سفر کو آسان اور بہتر بنانے کیلے ویژن 2030 کے اہدف کے مطابق اور ماہ رمضان کے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

ماہ رمضان میں دنیا بھر سے سب سے زیادہ عمرہ زائرین مملکت کا رخ کرتے ہیں، رواں برس 1447 ہجری کے آغاز سے اب تک بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ کی مہم ’جائی للعمرہ‘ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔

اس دوران زائرین کو اہم معلومات ومسائل کے بارے میں ڈیجیٹل آگاہی فراہم کی جائے گی جس میں مملکت آمد سے لے کر بحفاظت اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کو یکجا کیا گیا ہے۔

مہم کے تحت ایئرپورٹ، بارڈر کراسنگ، ٹرانسپورٹ سٹیشنز، حرمین شریفین میں رہائشی مراکز، تاریخی و ثقافتی مقامات کے بارے میں معلومات و رہنمائی 6 سے زیادہ زبانوں میں مہیا کی جائے گی۔