جرائم و حادثات

نقلی کال سنٹر ریاکٹ بے نقاب، ملزم گرفتار۔ کاریں اور دیگراشیاء ضبط

کمشنرس ٹاسک فورس اورسائبر کرائم پولیس حیدرآباد نے نقلی کال سنٹرپنجہ گٹہ کوبے نقاب کردیا۔

حیدرآباد: کمشنرس ٹاسک فورس اورسائبر کرائم پولیس حیدرآباد نے نقلی کال سنٹرپنجہ گٹہ کوبے نقاب کردیا۔

پولیس کے بموجب بیروزگارنوجوانوں کوڈاٹاانٹری جاب دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اول آرگنائزرجی چکرادھر گوڑگنیش اورشراون اور32 ٹیلی کالرس بشمول11 خواتین نے اس دھوکہ میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

ملزم جی چکراوردھن گوڑ(متوطن سدی پیٹ) ساکن فلیٹ نمبر301 کرشناسائی آرکیڈ، پرگتی نگرباچوپلی کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔

ملزم نے سدی پیٹ ڈگری کالج سے2005 تا2008 تک بی کام کی تعلیم مکمل کی اوربعدازاں ایل آئی سی ایجنٹ پرسنل لون عابڈز برانچ میں ایک سال2008تا2009 آٹھ ہزارروپے ماہانہ کی تنخواہ پر کام کیا۔

اس کے بعد کوٹیک مہندرا بینک حمایت نگر برانچ میں ای منی حمایت نگر برانچ میں 2011 میں کام کیا۔ بعدازاں ملزم نے مارکٹنگ اگزیکیٹیو ساکٹ میں ایک سال کام کیا۔

جی چکرادھرگوڑ کرایہ کامکان1,30,000 ماہانہ پر حاصل کیا اورٹیلی کالرس ریاست آندھراپردیش، کرناٹک، کیرالا، ٹاملناڈو میں کال سنٹرس شروع کیا۔ ملزم نے کرشنامورتی(متوطن اننت پور، سے ایک سم کارڈ کے لئے1000 روپے ادا کیا۔

ملزم اوراس کے ساتھیوں نے تقریباً50لاکھ روپے کااپریل تک کیرالا، کرناٹک، ٹاملناڈو اور آندھراپردیش کے ریاستوں میں بیروزگار نوجوانوں کودھوکہ دیا۔ ملزم کے قبضہ سے14لاپ ٹاپس، 148 موبائیل فونس، نقد رقم 1,03,500 ایک فارچیونراورایک بی ایم ڈبلیو مہندرا کارضبط کرلیا۔

ڈی سی پی سائبرکرائمس، شریمتی اسنہا مہرا، ڈی سی پی ٹاسک فورس پی رادھاکشن راؤ، اے سی پی کے وی ایم پرسادکی نگرانی میں انسپکٹرشنکریا،سب انسپکٹر سائبرکرائم، نریش نے یہ گرفتاری عمل میں لائی۔

a3w
a3w