تلنگانہ

تلنگانہ کے عوام کیلئے خوشخبری: نئی اسکیموں کا آغاز

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی صدارت میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حیدر آباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی صدارت میں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
تلنگانہ بھر سے پہلے دن 7.46 لاکھ درخواستیں وصول
تلنگانہ حکومت کا اقلیتی خواتین کیلئے اہم قدم: "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت سلائی مشینوں کی فراہمی
سائنس فیئر کی افتتاحی تقریب سے مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کا خطاب
رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر

اجلاس کے بعد ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے نئے راشن کارڈز کے اجرا کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 26 جنوری سے ریاست میں کئی نئی اسکیمیں نافذ کی جائیں گی جن میں کسان بھروسہ اسکیم، نئے راشن کارڈز اور اندراماں آتمیہ بھروسہ اسکیم شامل ہیں۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ کسانوں کیلئے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کسان بھروسہ اسکیم کے تحت تمام زرعی زمینوں کے مالکان کو امداد فراہم کی جائے گی، جس کے تحت ہر ایکڑ زمین کے لیے سالانہ 12,000 روپے دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، بے زمین زرعی خاندانوں کے لیے بھی 12,000 روپے سالانہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا نام ‘اندراماں آتمیہ بھروسہ’ رکھا گیا ہے۔

یہ تمام اسکیمیں 26 جنوری سے نافذ ہو جائیں گی، جس سے تلنگانہ کے عوام اور کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی۔