تلنگانہ

تلنگانہ بھر سے پہلے دن 7.46 لاکھ درخواستیں وصول

پرجاپالانا پروگرام کے پہلے دن 6 ضمانتوں پرعمل درآمدکیلئے ریاست بھر سے جمعرات کے روز 7.46 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

حیدرآباد: پرجاپالانا پروگرام کے پہلے دن 6 ضمانتوں پرعمل درآمدکیلئے ریاست بھر سے جمعرات کے روز 7.46 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
آئی سیٹ، درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
راشن کارڈ کا پتا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا: ہائی کورٹ
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع

چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری کے مطابق ریاست بھر میں پہلے دن 7,46,414 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ان میں دیہی علاقوں سے 2,88,711اور جی ایچ ایم سی کے بشمول دیگر شہری علاقوں سے 4,57,703 موصولہ درخواستیں شامل ہیں۔

پرجاپالانا پروگرام کے انعقاد کی بابت چیف سکریٹری شانتی کماری نے ضلع کلکٹروں سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیا اورانہوں نے ہر کاونٹرپر فامس کی دستیابی کویقینی بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے درخواست فامس کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے گرام سبھاؤں میں آنے والے افراد کو دھوپ سے بچانے اور پینے کے پانی کیلئے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

چیف سکریٹری نے درخواست گزار کوایک یونیک نمبر دینے کی بھی ہدایت دی اورکہاکہ درخواست فامس کی اجرائی کے لئے خصوصی ڈیکس کے انتظامات کرناچاہئے۔

a3w
a3w