تلنگانہ
نیوزی لینڈ کے قبائلیوں نے عالمی شہرت یافتہ رقص ہاکا پیش کیا
تلنگانہ کے ضلع ملگ کے میڈارم میں واقع مشہور سمکا۔سارلمہ مندر میں ایک تاریخی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب نیوزی لینڈ سے آئے ہوئے ماؤری قبیلہ کے وفد نے اپنا عالمی شہرت یافتہ روایتی رقص ہاکا پیش کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ملگ کے میڈارم میں واقع مشہور سمکا۔سارلمہ مندر میں ایک تاریخی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب نیوزی لینڈ سے آئے ہوئے ماؤری قبیلہ کے وفد نے اپنا عالمی شہرت یافتہ روایتی رقص ہاکا پیش کیا۔
یہ دورہ تلنگانہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک ثقافتی تبادلہ کے پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا جس کا مقصد دونوں خطوں کے مقامی قبائل کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔
طاقتور تاثرات اور جسمانی حرکات پر مبنی اس جنگی رقص کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افرادامڈ آئے۔ وفد نے سمکا۔سارلمہ کے درشن کئے جہاں انہیں گڑ پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی گئی۔