اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
اطلاعات کے مطابق چرنجیوی وشاکھا پٹنم میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا جبکہ وینکٹ لکشمی کوتاوالسا کے ایک پرائیویٹ اسٹور میں کام کر رہی تھی۔ جمعہ کی رات یہ دونوں مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔ شوہر چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا تھا جبکہ بیوی کی لاش فرش پر پڑی ہوئی تھی۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع وجیانگرم کے تھمننامیراکا کے قریب واقع ایک کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا۔
مہلوکین کی شناخت چرنجیوی (30) اور وینکٹ لکشمی (28) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں نے خودکشی کی ہے یا کسی نے ان کا قتل کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چرنجیوی وشاکھا پٹنم میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا جبکہ وینکٹ لکشمی کوتاوالسا کے ایک پرائیویٹ اسٹور میں کام کر رہی تھی۔ جمعہ کی رات یہ دونوں مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔ شوہر چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا تھا جبکہ بیوی کی لاش فرش پر پڑی ہوئی تھی۔
رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کو صرف آٹھ ماہ ہوئے تھے اور دونوں میں گہری محبت تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور شواہد کا معائنہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔