حیدرآبادسوشیل میڈیا

سائبرآباد ٹرافک پولیس نے گروپ I امیدواروں کی مدد بھی کی

سائبرآباد ٹرافک پولیس نے اتوار کے روز ڈیوٹی فرائض سے آگے بڑھ کر ان 3 خاتون امیدواروں کی مدد کی جو گروپ۔ I پریلمنری ٹسٹ تحریر کرنے کیلئے غلط مراکز پہنچی تھیں۔

حیدرآباد: سائبرآباد ٹرافک پولیس نے اتوار کے روز ڈیوٹی فرائض سے آگے بڑھ کر ان 3 خاتون امیدواروں کی مدد کی جو گروپ۔ I پریلمنری ٹسٹ تحریر کرنے کیلئے غلط مراکز پہنچی تھیں۔

تاہم ڈیوٹی پر موجود ٹرافک پولیس نے مقررہ وقت سے قبل ان تین خاتون امیدواروں کو ان کے صحیح امتحانی مراکز پر پہنچادیا۔

ان میں سے ایک امیدوار، پرگتی ڈگری کالج کے سنٹر پہنچی جہاں انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ وہ غلط مرکز پر آئی ہیں جبکہ ان کا حقیقی امتحانی مرکز چیتنیہ ڈگری کالج کوکٹ پلی ہے۔

وقت تیزی کے ساتھ بیت رہا تھا۔ 10:15بجے دن کے بعدکسی بھی امیدوار کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ یہ امیدوار پریشان تھی کہ آخر کس طرح کوکٹ پلی کے مرکز تک پہنچا جائے۔ اس وقت سائبرآباد ٹرافک ٹاسک فورس کا ایک کانسٹبل جسے امتحانی مرکز پر متعین کیا گیا تھا، آگے آیا اور وہ پریشان امیدوارہ کو موٹر سیکل پر ان کے حقیقی امتحانی مرکز پر پہنچانے کی پیشکش کی۔

کانسٹبل کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے لڑکی اس کی موٹر سیکل پر بیٹھ گئی اور کانسٹبل نے سڑکوں پر صبح کی ٹرافک کے باوجود مقررہ وقت سے قبل خاتون امیدوار کو کوکٹ پلی کے امتحانی مرکز پہنچایا جس پر امیدوارہ نے کانسٹبل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور وہ مرکز کے اندر چلی گئی۔

ایک اور دوسرے واقعہ میں کوکٹ پلی ٹرافک انسپکٹر ناگیش نے دوخاتون امیدواروں کی مدد کی جو اپنے امتحانی مرکز کے بارے میں الجھن کا شکار تھیں اور وہ دوسرے مرکز پر پہنچی تھیں۔ ناگیش نے ان دونوں سے پریشانی کا سبب پوچھا جس کے بعد ناگیش نے ان دونوں کو اے سی پی ٹرافک مادھاپور کی گاڑی میں سوار کرادیا اور انہیں تیقن دلایا کہ وہ مقررہ وقت سے قبل متعلقہ مرکز پہنچ جائیں گی۔

a3w
a3w