دہلی
ہندوستانی سفیر نے سعودی عرب میں عازمین حج کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا
ہندوستانی سفیر متعینہ سعودی عرب ڈاکٹر سہیل خان نے جمعرات کے روز ہندوستانی عازمین حج کے لئے فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

دُبئی (پی ٹی آئی) ہندوستانی سفیر متعینہ سعودی عرب ڈاکٹر سہیل خان نے جمعرات کے روز ہندوستانی عازمین حج کے لئے فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
سال 2025 کے لئے ہندوستان مجموعی طورپر 1.75 لاکھ عازمین کا کوٹہ رکھتا ہے۔
ریاض میں قائم ہندوستانی سفارت خانہ نے اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ سفیر سہیل خان نے مختلف ڈیسکس‘ برانچ آفیسس اور برانچ ڈسپنسریز کا معائنہ کیا جو مکہ میں ہندوستانی عازمین کی خدمت کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔
ان کے ہمراہ قونصل (حج) محمد عبدالجلیل اور دیگر کوآرڈینیٹرس بھی موجود تھے۔ سہیل خان نے عبدالجلیل کے ساتھ مکہ میں عزیزیہ ٹرانسپورٹ کا بھی معائنہ کیا۔