دہلی
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
نئی دہلی: دہلی پولیس نے نیوزپورٹل نیوز کلک کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں (انسدادِ ایکٹ) کے تحت درج کردہ کیس کے سلسلہ میں آج چارج شیٹ داخل کی ہے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے نیوزپورٹل نیوز کلک کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں (انسدادِ ایکٹ) کے تحت درج کردہ کیس کے سلسلہ میں آج چارج شیٹ داخل کی ہے۔
مذکورہ نیوز کلک پر الزام ہے کہ وہ موافق چین پروپگنڈہ کیلئے خطیر رقومات حاصل کررہا ہے۔ ذرائع نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ مذکورہ پورٹل نیوز کلک کی جانب سے اپنی اسٹوریز کے ذریعہ موافق چین پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔
دہلی پولیس کے ایک خصوصی سل نے گزشتہ سال قانونی کارروائی شروع کی تھی تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں کا تدارک کیا جاسکے۔
حکام نے نیوزکلک کے بانی پربیر پرکائستھا اور ہیومن ریسورسس ڈپارٹمنٹ کے صدر امیت چکرورتی کو 3 اکتوبر 2023کو گرفتار کرلیا تھا۔