بھارت
ٹرینڈنگ

جے پی سی کو 84 لاکھ ای میل موصول ہونے کی خبر جھوٹی ،مسلم پرسنل لا بورڈ نے وضاحت کردی

مولانا مجددی نے مزید کہا، "ہم مسلمان برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ کسی بھی غیر تصدیق شدہ خبر کو عام کرنے سے پرہیز کریں، اور دوسروں کو بھی پریشانی میں نہ ڈالیں۔"

نئی دہلی:  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل رحیم مجددی نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جے پی سی نے ای میلز کی تعداد کے حوالے سے ابھی تک ایسا کوئی ڈیٹا ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی جے پی سی آئی کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کے بارے میں کسی افواہ پر دھیان نہ دیں۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت

 مسلم پرسنل لا بورڈ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق جے پی سی کے حوالے سے سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ صرف 84 لاکھ ای میل موصول ہوئے ہیں اس پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل رحیم مجددی نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

 اور کہا کہ جے پی سی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ای میلز کی تعداد کے حوالے سے ابھی تک ایسا کوئی ڈیٹا ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی جے پی سی آئی کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔

اس لیے ہم مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں اور ایک دوسرے کو پریشان ہونے کا موقع نہ دیں اور خود بھی پریشان نہ ہوں اور غلط خبریں پھیلا کر دوسروں کو پریشانی میں نہ ڈالیں۔

a3w
a3w