دہلی

بی جے پی کے پاس 800کروڑ روپے کہاں سے آئے: کجریوال

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ بی جے پی نے حکومت ِ دہلی کو گرانے کے لئے 800 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور ہمارے 40 ارکان اسمبلی کو 20‘ 20 کروڑ روپے دے کر توڑنا چاہتی ہے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ بی جے پی نے حکومت ِ دہلی کو گرانے کے لئے 800 کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور ہمارے 40 ارکان اسمبلی کو 20‘ 20 کروڑ روپے دے کر توڑنا چاہتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت مستحکم ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ رقم بی جے پی کے پاس کہاں سے آئی۔ آج لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس کے بعد کجریوال اپنے ارکان اسمبلی کے ساتھ راج گھاٹ پہنچے اور مہاتما گاندھی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

a3w
a3w