دہلی

اخبارات انتخابی بانڈز سے متعلق ہمارے اشتہار کو چھاپنے کیلئے تیار نہیں: کانگریس

جئے رام رمیش نے کہاکہ آج بھی کچھ اخبارات نے انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے دیے گئے اس اشتہار کو چھاپنے سے انکار کر دیا، جب کہ کچھ دیگر اخبارات نے اسے چھاپا۔

نئی دہلی،: کانگریس نے ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے دن دعویٰ کیا کہ کوئی بھی بڑا اخبار انتخابی بانڈز کے حوالے سے اس کے تیار کردہ اشتہار چھاپنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
نرملا سیتارمن کے خلاف تحقیقات پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج کہا کہ پارٹی نے انتخابی بانڈز سے بی جے پی کی کمائی پر ایک اشتہار تیار کیا اور اسے مسلسل دوسرے دن اخبارات کو بھیجا، لیکن چند اخبارات کے علاوہ کسی نے اسے شائع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا، "آج بھی کچھ اخبارات نے انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے دیے گئے اس اشتہار کو چھاپنے سے انکار کر دیا، جب کہ کچھ دیگر اخبارات نے اسے چھاپا۔ ہم ان لوگوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسے چھاپنے کا حوصلہ دکھایا۔”

اشتہار میں لکھا گیا ہے، "دنیا کا سب سے بڑا چندہ وصولی کا ریکیٹ، چندہ دو، دھندہ لو، بی جے پی نے 2 جنوری 2018 سے 15 فروری 2024 تک الیکٹورل بانڈز سے 82 ارب روپے سے زیادہ وصول کیے ہیں”۔