دہلی
22 مقامات پر این آئی اے چھاپے
نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے دن ایک دہشت گردی سازش کیس کے سلسلہ میں 5 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے دن ایک دہشت گردی سازش کیس کے سلسلہ میں 5 ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے۔
عہدیداروں نے اِس کی توثیق کی ہے۔ بہار میں 8، کرناٹک میں ایک، مہاراشٹرا میں ایک، ٹاملناڈو میں ایک، جموں و کشمیر میں 9 اور اترپردیش میں 2 مقامات کی تلاشی لی گئی۔
جموں و کشمیر میں بٹگام، کلگام، پٹن، پلوامہ اور کنگن میں چھاپے مارے گئے۔
ایجنسی کئی ہائی پروفائل دہشت گردی کیسس کی تحقیقات کررہی ہے۔ پہلگام حملہ کی تحقیقات بھی این آئی اے کو سونپی گئی ہے۔ 28جولائی کو مشترکہ آپریشن میں 3پاکستانی دہشت گرد سلیمان، جبران اور حمزہ افغانی مارے گئے۔