حیدرآباد

شہر حیدرآباد میں جاریہ سال 6185 رہائشی جائیدادوں کی فروخت

نائٹ فرینک انڈیا نے ستمبر 2023میں حیدرآباد میں 6185 رہائشی جائیدادوں کے رجسٹریشن کا اندراج کیا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: نائٹ فرینک انڈیا نے ستمبر 2023میں حیدرآباد میں 6185 رہائشی جائیدادوں کے رجسٹریشن کا اندراج کیا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

رپورٹ کے مطابق جاریہ سال رہائشی جائیدادوں کے رجسٹریشن میں 30 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔جاریہ ماہ کے دوران رجسٹر کی گئی جائیدادوں کی مجموعی قدر3378کروڑ روپے رہی۔اس لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابل 42فیصد اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مہنگے مکانات خریدے جانے کا اشارہ ملا ہے۔

حیدرآباد کی ریزیڈنشیل مارکٹ میں 4 اضلاع بشمول حیدرآباد، میڑچل۔ ملکاجگری، رنگاریڈی اور سنگاریڈی شامل ہیں۔ ستمبر2023میں حیدرآباد میں 25 تا 50 لاکھ روپے کے زمروں کی جائیداد کے سب سے زیادہ رجسٹریشن ہوئے تھے۔

مجموعی رجسٹریشن کا یہ 51فیصد حصہ تھے۔ 5لاکھ سے کم قیمت کی 15فیصد جائیدادوں کا رجسٹریشن کیا گیا تھا۔ ستمبر 2023 میں ایک کروڑ اور اُس سے زائد قیمت کی 9فیصد جائیدادوں کی فروخت عمل میں آئی۔ ستمبر 2022کے مقابلہ یہ تعداد 8 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر 2023میں رجسٹر کرائی گئی جائیداد ایک ہزار تا 2ہزار مربع فیٹ زمرہ میں تھیں۔چھوٹے مکانات (500 تا1000 مربع فیٹ) کے مکانات کی طلب میں کمی دیکھی گئی۔

ستمبر 2023میں اس زمرہ کے 14 فیصد مکانات رجسٹریشن ہوا جبکہ ستمبر 2022 میں اس زمرہ کے 16فیصد مکانات کا رجسٹریشن ہوا تھا۔ بہرحال 2000مربع فیٹ سے زیادہ رقبہ کی جائیدادوں کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا۔

ستمبر2022کے مقابلہ میں جب 9فیصد جائیدادیں رجسٹرڈ کی گئی تھیں ستمبر 2023 میں 11فیصد جائیدادیں رجسٹر کی گئی تھیں۔

a3w
a3w