شمالی بھارت

نتیش کمار نے بی جے پی کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی ہے:لالو

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد نے آج چیف منسٹر نتیش کمار کو نشانہئ تنقید بنایا اور ان پر بی جے پی کے سامنے خودسپردگی کا الزام عائد کیا۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد نے آج چیف منسٹر نتیش کمار کو نشانہئ تنقید بنایا اور ان پر بی جے پی کے سامنے خودسپردگی کا الزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
مودی کو 2024 میں حکومت بنانے نہیں دوں گا: لالو پرساد یادو
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل
لالو پرساد یادو کی ای ڈی میں حاضری

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ مرکزی حکومت بجٹ میں بہار کے لئے قابل لحاظ وسائل مختص کرنے میں ناکام رہی ہے‘ لالوپرساد نے کہا کہ یہ کسی ریاست کو ’جھنجھنا‘ (کھلونا)دینے کے مترادف ہے۔

پٹنہ ایرپورٹ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ نتیش کمار نے خصوصی زمرہ کے موقف پر بہار کے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ وہ مرکزی حکومت کے بیان کو دہرارہے ہیں، ان کا اپنا کوئی موقف نہیں ہے۔

لالوپرساد نے مزید کہا کہ یہ بات صاف ظاہر ہے کہ ریاست کو خصوصی زمرہ کے موقف کے بغیر بہار میں ترقی نہیں ہوسکتی۔ قبل ازیں منگل کو انہوں نے مرکزی بجٹ کے سلسلہ میں این ڈی اے حکومت کو نشانہ تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ اِس بجٹ میں غریبوں اور کسانوں کے لئے کچھ نہیں ہے۔

لالوپرساد اپنا معمول کا طبی معائنہ کروانے کے لئے دہلی آئے ہوئے تھے، انہیں چند گھنٹوں کے لئے ایمس میں شریک کیا گیا تھا۔

a3w
a3w