شمالی بھارت

لالو پرساد یادو کی ای ڈی میں حاضری

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے پیر کے دن انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) میں حاضری دی۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے پیر کے دن انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) میں حاضری دی۔

متعلقہ خبریں
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں

ان کی یہ حاضری مبینہ لینڈ فار جاب اسکام کی منی لانڈرنگ تحقیقات کے سلسلہ میں ہوئی۔ آر جے ڈی سربراہ اپنی بیٹی میسا بھارتی کے ساتھ 11:05 بجے دن پٹنہ میں ای ڈی کے دفتر پہنچے۔

نتیش کمار کی بے وفائی کے ایک دن بعد انہوں نے ایجنسی میں حاضری دی۔ لالوپرساد کی سنگاپور میں مقیم بیٹی روہنی آچاریہ نے دعویٰ کیا کہ میسا بھارتی کی باربار گزارش کے باوجود عہدیداروں نے ایجنسی کے دفتر میں ان کے ساتھ کسی کو بھی آنے نہیں دیا۔

a3w
a3w