تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیر پرشانت ریڈی کے استقبال کیلئے چھوڑے گئے پٹاخے سے خیمہ میں آگ
تلنگانہ کے وزیرپرشانت ریڈی کے دورہ نظام آباد کے موقع پر پرانی پیٹ گاؤں میں ان کے استقبال کے لئے چھوڑے گئے پٹاخے وہاں کے خیمہ پر گرپڑے جس کے نتیجہ میں اس میں آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرپرشانت ریڈی کے دورہ نظام آباد کے موقع پر پرانی پیٹ گاؤں میں ان کے استقبال کے لئے چھوڑے گئے پٹاخے وہاں کے خیمہ پر گرپڑے جس کے نتیجہ میں اس میں آگ لگ گئی۔
فوری طور پر مقامی افراد نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے آگ پرقابو پایا۔
تلنگانہ کی تشکیل کے دس سال کے موقع پرتقریب کا اہتمام کیاگیاتھا۔
عہدیداروں نے کھیلوں اور گانوں کے ساتھ پوجا کا اہتمام کیا تھا تاہم اس تقریب میں وزیرموصوف کی آمد سے پہلے چھوڑے گئے پٹاخے خیمہ پر گرپڑے۔
a3w