سوشیل میڈیامہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

ویڈیو: مسجدوں میں گھس کر ماریں گےمسلمانوں کو نتیش رانے کی دھمکی

مہاراشٹرا کے ضلع احمدنگر کی پولیس نے بی جے پی رکن ِ اسمبلی نتیش رانے کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں مسلمانوں کو دھمکیاں دینے پر معاملہ درج کیا ہے۔

ممبئی: مہاراشٹرا کے ضلع احمدنگر کی پولیس نے بی جے پی رکن ِ اسمبلی نتیش رانے کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں مسلمانوں کو دھمکیاں دینے پر معاملہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج

نتیش رانے نے سری رام پور اور توپ خانہ علاقوں میں مہنت رام گری مہاراج کی تائید میں 2 جلسوں سے خطاب کیا۔ مہنت نے گزشتہ ماہ اسلام اور پیغمبر اسلامؐ کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کئے تھے۔

نتیش رانے نے کہا کہ مہاراج کو کچھ ہوا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ وائرل ویڈیو میں بی جے پی رکن اسمبلی کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اگر کسی نے رام گری مہاراج کے خلاف کچھ بولا تو ہم تمہاری مسجدوں میں گھس جائیں گے اور ایک ایک کو نشانہ بنائیں گے۔ یہ بات ذہن نشین رہے۔

ایک پولیس عہدیدار نے پیر کے دن بتایا کہ نتیش رانے کے خلاف سری رام پور اور توپ خانہ پولیس اسٹیشنوں میں 2 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مجلس کے ترجمان وارث پٹھان نے ایکس پر پوسٹ میں چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس سے مطالبہ کیا کہ نتیش رانے کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نتیش رانے اپنی ساری تقریر میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ یہ بھڑکاؤ بھاشن (اشتعال انگیز تقریر) اور نفرت پھیلانے والی تقریر ہے۔

بی جے پی‘ مہاراشٹرا میں اسمبلی الیکشن سے قبل فرقہ وارانہ تشدد کی کوشش میں ہے۔ رام گری مہاراج کے خلاف مہاراشٹرا میں کئی مقامات پر کیسس درج ہوچکے ہیں۔ مسلم قائدین اس کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

a3w
a3w