نظام آباد پی ایف آئی کیس، مفرور ملزم گرفتار
این آئی اے نے گزشتہ سال اگست میں اس کیس کو تحویل میں لے لیا تھا۔ جب سے این آئی اے، اس کیس کو لیا تھا تب سے عبدالسلیم فرار تھا جبکہ اس کی گرفتاری پر نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے نظام آباد پی ایف آئی کیس میں مفرور چارٹ شیٹ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کی گرفتاری پر2لاکھ روپے نقد انعام مقرر کیا گیا تھا۔
اس پر ممنوعہ تنظیم (پی ایف آئی) کی جانب سے ملک کے خلاف سازش کے تحت دہشت گرد حملوں اور تشدد بپا کرنے کا الزام ہے۔ نارتھ تلنگانہ کا پی ایف آئی کاریاستی سکریٹری عبدالسلیم، اس کیس میں گرفتار ہونے والا 15واں ملزم ہے۔
دراصل یہ کیس جولائی 2022 کو نظام آباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیاتھا۔ جبکہ این آئی اے نے گزشتہ سال اگست میں اس کیس کو تحویل میں لے لیا تھا۔ جب سے این آئی اے، اس کیس کو لیا تھا تب سے عبدالسلیم فرار تھا جبکہ اس کی گرفتاری پر نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
ترجمان نے یہ بات بتائی۔آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے میدکور سے انٹلیجنس آپریشن کے بعد عبدالسلیم کو پکڑ لیا گیا۔ این آئی اے نے عبدالسلیم کے بشمول 11ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔