حیدرآباد

بی جے پی کی ریاستی قیادت سے وجئے شانتی ناخوش

ماضی کی اداکارہ و بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی رکن ایم وجئے شانتی نے جمعرات کے روز تلنگانہ پارٹی کی قیادت سے ناخوشی کااظہار کیا۔

حیدرآباد: ماضی کی اداکارہ و بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی رکن ایم وجئے شانتی نے جمعرات کے روز تلنگانہ پارٹی کی قیادت سے ناخوشی کااظہار کیا۔

سابق رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ پارٹی قیادت انہیں بدستور خاموش رکھنا چاہتی ہے تاہم اس اداکارہ نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی اہم رول جیسے کام کرنا پسند رہا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی دفتر میں پروگرام کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وجئے شانتی نے پارٹی کی قیادت پر ناخوشی کاریمارک کیا۔

اس وقت پارٹی دفتر میں ڈاکٹر کے لکشمن، مجاہد آزادی پاپنا گوڑ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج پیش کررہے تھے۔پروگرام کے بعد انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس پروگرام سے خطاب کرناچاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران اچانک ڈاکٹر کے لکشمن آئے، پروگرام سے خطاب کیا اور چلے گئے۔

وہ یہ سمجھ نہیں پائیں کہ آخر کیا ہورہا ہے۔ وجئے شانتی نے ریمارک کیا کہ پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار اور ڈاکٹر کے لکشمن کو یہ معلوم ہے کہ پارٹی میں ان کی (وجئے شانتی) خدمات سے کب کیسے اور کس طرح استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ”اگر پارٹی مجھے کوئی ذمہ داری دیتی ہے تو ضرور وہ کچھ کریں گی۔ جب کوئی ذمہ داری ہی نہ دے تو کس طرح مجھ سے توقع رکھ سکتے ہیں کہ کچھ کروں گی“۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ پارٹی قائدین یہ پوچھیں کہ مجھے خطاب کرنے کا موقع کیوں نہیں دیا گیا۔

وجئے شانتی نے ریمارک کیا کہ انہوں نے ہمیشہ اہم رول ادا کئے ہیں۔ ”میں نے ہمیشہ سے ہی اہم رول کئے ہیں، رامولماں ہمیشہ رامولماں رہتی ہے۔ وہ اپنی فلم کا تذکرہ کررہی تھیں جس کا نام رامولماں ہے۔