تلنگانہ

نظام آباد: سینئر ایڈوکیٹ راج ریڈی پوکسو کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر مقرر

نظام آباد ضلع عدالت کے انچارج سینئر پبلک پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ مدستو راجاریڈی کو POCSO کورٹ کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

نظام آباد: نظام آباد ضلع عدالت کے انچارج سینئر پبلک پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ مدستو راجاریڈی کو POCSO کورٹ کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ احکامات تلنگانہ ریاستی حکومت کے اسپیشل چیف سکریٹری روی گپتا نے جاری کیے۔

متعلقہ خبریں
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
آئینی نظاموں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں: نظام آباد ضلع جج محترمہ سنیتا کنچالا

مدستو راجاریڈی پوکسو کورٹ اور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں بطور پبلک پراسیکیوٹر پولیس کی جانب سے فوجداری مقدمات کی قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔ سابقہ میں راج ریڈی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر کی حیثیت سے تین سال خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مدستو راجاریڈی کی تقرری پر تلنگانہ اسٹیٹ بار کونسل کے ممبران ایم راجندر ریڈی، چیف لیگل ایڈ کونسل راج کمار صوبیدار، بار کونسل صدر جگن موہن اور ہارتیکا نے بھی مبارکباد پیش کی۔