تلنگانہ

نظام آباد: بیوی نے شوہر کا قتل کردیا

تفصیلات کے مطابق وڈیرا کالونی کا رہنے والا35سالہ بی لکشمن اپنی بیوی لکشمی کو حالت نشہ میں ہراساں کیا کرتا تھا جس سے تنگ آکر اس کی بیوی نے اپنے شوہر کا قتل کردیا۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں مسلسل ہراساں کرنے پر بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔

یہ واردات جمعہ کی نصف شب تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق وڈیرا کالونی کا رہنے والا35سالہ بی لکشمن اپنی بیوی لکشمی کو حالت نشہ میں ہراساں کیا کرتا تھا جس سے تنگ آکر اس کی بیوی نے اپنے شوہر کا قتل کردیا۔

بتایا گیا کہ لکشمی نے شوہر لکشمن کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر اسے ہلاک کردیا۔  

اس واردات کے وقت لکشمن اپنے گھر میں سورہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور ایک مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w