تلنگانہ

کانگریس میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں: پرکاش گوڑ

بی آر ایس رکن اسمبلی حلقہ راجندر نگر پرکاش گوڑ نے کہا کہ ان کا کانگریس میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن اسمبلی حلقہ راجندر نگر پرکاش گوڑ نے کہا کہ ان کا کانگریس میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے سمیت کئی پارٹی لیڈران گرفتار
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
کانگریس میں شامل ہونے بی آر ایس کے ایک اور ایم ایل اے کا فیصلہ
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

بعض گوشوں کی جانب سے ان کے کانگریس میں شامل ہونے سے متعلق گمراہ کن پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ پرکاش گوڑ نے اخباری بیان میں بتایا کہ وہ حلقہ راجندر نگر کے ترقیاتی کام اور موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے اور بہادر پورہ کی اراضی اور دیگر مسائل حل کرنے کے لئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی۔

چیف منسٹر نے انہیں تمام مسائل حل کرنے کا تیقن دیا ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ جس سے انہیں دلی مسرت ہوئی۔

واضح رہے کہ 28 جنوری کو پرکاش گوڑ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے تقریباً دیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی جس کے باعث ذرائع ابلاغ اور سوشیل میڈیا پر ان کے کانگریس میں شامل ہونے کا غلط پروپگنڈہ کیا گیا تھا جس کی پرکاش گوڑ نے تردید کردی۔

a3w
a3w