دہلی

بہار میں الیکشن کمیشن کی مہم پر عبوری روک نہیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پیر کے دن یہ کہتے ہوئے بہار میں مسودہ فہرست رائے دہندگان کی اشاعت پر روک لگانے سے انکار کردیا کہ وہ الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم کے خلاف داخل درخواستوں کا ایک ساتھ فیصلہ کردے گی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے دن یہ کہتے ہوئے بہار میں مسودہ فہرست رائے دہندگان کی اشاعت پر روک لگانے سے انکار کردیا کہ وہ الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم کے خلاف داخل درخواستوں کا ایک ساتھ فیصلہ کردے گی۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جئے ملیا باگچی کی بنچ نے کہا کہ وہ 29 جولائی کو طئے کرے گی کہ معاملہ کی قطعیت سماعت کب کی جائے۔