دیگر ممالک

کوئی کسی پر حاوی نہ ہو۔ کواڈ کا چین کو واضح پیام

چین کو واضح پیام میں کواڈ نے پیر کے دن پھر عہد کیا کہ ہند۔بحرالکاہل کو آزاد کرایا جائے گا اور کھولا جائے گا۔ اُس نے ایسے خطہ کے لئے کام کرنے کا عہد کیا جہاں کوئی ملک کسی ملک پر حاوی نہیں ہوگا۔

ٹوکیو: چین کو واضح پیام میں کواڈ نے پیر کے دن پھر عہد کیا کہ ہند۔بحرالکاہل کو آزاد کرایا جائے گا اور کھولا جائے گا۔ اُس نے ایسے خطہ کے لئے کام کرنے کا عہد کیا جہاں کوئی ملک کسی ملک پر حاوی نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

ہر ملک کسی بھی قسم کی ظلم و زیادتی سے آزاد ہوگا۔ ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل گروپ نے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد ہند۔بحرالکاہل میری ٹائم ڈومین اویرنس (پی ایم ڈی اے) پروگرام میں بحرہند تک توسیع کا اعلان کیا۔ کواڈ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے ساؤتھ ایشیاء پروگرام کو جلد شروع کرنے کے لئے بھی کام کررہا ہے۔

کواڈ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں آزاد اور کھلے قواعد پر مبنی عالمی نظام کی برقراری کا بھی مطالبہ کیا۔ اس نے کہا کہ آزادی کے حصول، انسانی حقوق، جمہوری اقدار، اقتدارِ اعلیٰ اور ممالک کی علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔ چین کا راست نام لئے بغیر وزرأ نے مشرقی اور جنوبی بحرچین کی صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے کواڈ کا عہد دہرایا کہ وہ زورزبردستی سے جوں کا توں موقف بدلنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی پرزور مخالفت کرے گا۔ اجلاس میں وزیرخارجہ ایس جئے شنکر، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن، جاپانی وزیر خارجہ یوکوکمیکاوا اور آسٹریلیائی وزیر خارجہ پینی وانگ نے شرکت کی۔

وزرأ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحال میں ہاتھ بٹانے میں سبھی ممالک کا رول ہونا چاہئے۔ ایسا خطہ ہو جس میں کوئی ملک کسی ملک پر حاوی نہ ہو۔ مسابقت ذمہ داری کے ثابت ہو۔ ہر ملک ہر طرح کی زور زبردستی سے آزاد ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ کواڈ قابل بھروسہ اور محفوظ کمیونیکیشن نٹ ورک قائم کرتا رہے گا۔ پریس کانفرنس میں جئے شنکر نے کہا کہ کواڈ ”ٹاک شاپ“ نہیں ہے، بلکہ عملی نتائج کا پلیٹ فارم ہے۔ بیان میں کواڈ وزرائے خارجہ نے یوکرین جنگ پر سخت تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے بحرجنوبی چین میں بڑھتی چینی مشقوں کا حوالہ دیا۔ مشترکہ بیان میں اِس پر سخت تشویش ظاہر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کواڈ آزاد، کھلے اور خوشحال ہند۔بحرالکاہل کے لئے پوری طرح پابند عہد ہے۔

غزہ کی صورتحال پر وزرائے خارجہ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا اتلاف اور انسانی بحران ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے میانمار خاص طور پر ریاست ِ راکھین میں ابتر ہوتی سیاسی، سکیوریٹی، انسانی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی۔

a3w
a3w