حیدرآباد

گرین انڈیا چیلنج کے تحت نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے پودا لگایا

گچی باؤلی میں ٹریپل آئی ٹی کیمپس میں منعقدہ گرین انڈیا چالینج ستیارتھی پروگرام میں عالمی شہرت اور نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن پارلیمنٹ جئے سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ گرین انڈیا چیلنج پروگرام اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ آج گچی باؤلی میں ٹریپل آئی ٹی کیمپس میں منعقدہ گرین انڈیا چیلنج ستیارتھی پروگرام میں عالمی شہرت اور نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

اس پروگرام میں ٹریپل آئی ٹی کے پروفیسر پی جے نارائنا، طلباء گرین انڈیا چالینج کے بانی اراکین رگھو، کرونا کر کے علاوہ دیگر افراد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سنتوش کمار کو سبزہ کے فروغ کی اہمیت پر مشتمل کتابچہ اور کارٹونس کا تحفہ دیا گیا۔

 کیلاش ستیارتھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلہ میں سنتوش کمار کی جانب سے کی جارہی کوشش کی ستائش کی اور مستقبل کی نسلوں کیلئے اہم تحفہ ہے۔

گرین انڈیا چیلنج اپنے آپ میں ایک اہم تحریک ہے جس سے ہر شخض کو حصہ لیتے ہوئے مستقبل کی نسلوں کی زندگی کو خوشگوار بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔

a3w
a3w