ایشیاء

پاکستانی شہری کو کاروار بندرگاہ میں داخلے سے روک دیا گیا

سی ایس پی انسپکٹر نشچل کمار نے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پاکستانی اور شامی شہری جہاز سے نہ اتریں۔

کاروار: ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور کوسٹل سیکورٹی پولیس (سی ایس پی) کے عہدیداروں نے جمعہ کو بتایا کہ عراقی تجارتی مال بردار جہاز پر سوار ایک پاکستانی شہری کو اس ہفتے کے شروع میں کاروار بندرگاہ پر پہنچنے کے بعد ہندوستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

جہاز، ایم ٹی آر اوشین عراق سے بٹومین کی کھیپ لے کر 12 مئی کو بندرگاہ پر پہنچا تھا۔

اس میں عملے کے 17 ارکان سوار تھے جن میں 14 ہندوستانی، دو شامی اور ایک پاکستانی شہری تھا۔ جہاز کا کپتان بھی ایک ہندوستانی ہے۔

سی ایس پی انسپکٹر نشچل کمار نے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پاکستانی اور شامی شہری جہاز سے نہ اتریں۔