شمالی بھارت

بہرائچ میں غیرمسلمہ مدارس کی جانچ ہوگی

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں چلنے والے غیر منظور شدہ مدارس کو ملنے والی فنڈنگ کی جانچ اور تصدیق ایس ٹی ایف کی جانب سے کرایا جائے گا۔اس کے لئے حکومت کی جانب سے ضلع کے اقلیتی بہبود کے افسر کو خط بھیجا ہے۔

بہرائچ: (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں چلنے والے غیر منظور شدہ مدارس کو ملنے والی فنڈنگ کی جانچ اور تصدیق ایس ٹی ایف کی جانب سے کرایا جائے گا۔اس کے لئے حکومت کی جانب سے ضلع کے اقلیتی بہبود کے افسر کو خط بھیجا ہے۔

اس سے ضلع کے مدارس مالکین میں ہلچل مچ گئی ہے۔ضلع اقلیتی بہبود افسر سنجے کمار مشرا نے جمعرات کو بتایا کہ بہرائچ میں 495 غیر منظور شدہ مدارش ہیں اور 301 منظور شدہ مدارس ہیں۔

ان مدرسوں کی فنڈنگ کی جانچ اور تصدیق کے لئے حکومت کی جانب سے ایک خط بھیجا گیا ہے جس کی جانچ اے ٹی ایم کرے گی۔یہ لیٹر اڈیشنل چیف سکریٹری اور اے ٹی ایس کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، ڈی ایم، اڈیشنل ایس پی، اے ٹی ایس اور دیگر انچارج فیلڈ یونٹ کے نام بھیجا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اقلیتی بہبود افسر نے بتایا کہ حکومت کے ذریعہ بھیجے گئے اس خط کے بارے میں چہارشنبہ کو ڈی ایم مونیکا رانی سے بات چیت کی گئی ہے۔ ڈی ایم کی ہدایت پر آگے کی کاروائی کی جائے گی۔