شمالی کوریا کا مجتبیٰ خامنہ ای کی مکمل حمایت کا اعلان
شمالی کوریا نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ اوراسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا نے ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے فیصلے کا باضابطہ طور پر خیر مقدم کیا ہے۔
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ اوراسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا نے ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے فیصلے کا باضابطہ طور پر خیر مقدم کیا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ ایرانی عوام کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا فیصلہ خود کریں۔
ترجمان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حالیہ حملوں کو ‘غیر قانونی جارحیت’ قرار دیتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہوئے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی ملک کی سیاسی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور یہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ شمالی کوریا نے پوری دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف آواز اٹھائے۔