اقامتی اسکولس میں 11,687عہدوں کو پُرکرنے اعلامیہ کی اجرائی متوقع
بی سی، ایس سی، ایس ٹی،اقلیتی محکمہ جات کو گروکل اسکولس میں مخلوعہ عہدوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس کے بعد جملہ 9096عہدوں کو پُرکرنے کے لئے تجویز حکومت کو بھیجی گئی۔اس کی منظوری بھی حکومت کی جانب سے دے دی گئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے بعد ریاستی حکومت اقامتی اسکولس میں مخلوعہ 11,687عہدوں کو پُرکرنے کے لئے اعلامیہ کی اجرائی کا منصوبہ رکھتی ہے۔اس سلسلہ میں تلنگانہ ریسیڈ نشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ رکروٹمنٹ بورڈنے اقدامات میں تیزی پیداکردی ہے۔
ان عہدوں پر تقرری کے لئے ہونے والے امتحان کے سلسلہ میں منصوبہ تیار کیاجارہا ہے۔بی سی، ایس سی، ایس ٹی،اقلیتی محکمہ جات کو گروکل اسکولس میں مخلوعہ عہدوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس کے بعد جملہ 9096عہدوں کو پُرکرنے کے لئے تجویز حکومت کو بھیجی گئی۔اس کی منظوری بھی حکومت کی جانب سے دے دی گئی ہے۔
حکومت نے اضافی طورپر33بی سی اقامتی اسکولس اور 15اقامتی ڈگری کالجس کی منظوری دی ہے۔ان میں حکومت کی جانب سے منظورہ 2591عہدوں کو پُرکرنے سے محکمہ فینانس نے اتفاق کیا ہے۔اس طرح گروکل اسکولس میں جملہ 11687عہدوں کو پُرکیاجائے گا۔
ان عہدوں میں لکچرر، پرنسپل اوردیگر عہدے شامل ہیں۔اس خصوص میں اعلامیہ کی اجرائی اور امتحانی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لئے منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔تلنگانہ ریزیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ رکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے اس ضمن میں مساعی کی جارہی ہے۔
بورڈ نے پہلے ڈگری اورجونیر کالجس میں لکچررس کے عہدوں کو پُرکرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔بعد ازاں پرنسپل کے عہدوں کو پُرکیاجائے گا۔ساتھ ہی ساتھ پرنسپل، ٹی جی ٹی کے بعد سینئراسسٹنٹ، جونیر اسسٹنٹ، آرٹس اینڈ کرافٹس، اسٹاف نرس کے عہدوں کو پُرکیاجائے گا۔