دہلی

غزہ کے اسپتال میں المناک حادثہ پر وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزیت

متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہماری دلی تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے مودی نے مزید کہا کہ جاری تنازعہ میں ( اسرائیل اور حماس کے درمیان ) شہری ہلاکتیں ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے غزہ کے اسپتال میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے نریندر مودی نے متاثرین کے کنبے کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

 وزیر اعظم نے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں کہا: ’’غزہ کےاسپتال میں جانوں کے المناک نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا۔ متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہماری دلی تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے مودی نے مزید کہا کہ جاری تنازعہ میں ( اسرائیل اور حماس کے درمیان ) شہری ہلاکتیں ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے۔ ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔