شمالی بھارت
اب علی گڑھ کی جامع مسجد پر دعویٰ
ایک آر ٹی آئی کارکن نے علی گڑھ سیول کورٹ میں درخواست داخل کی ہے کہ شہر کی جامع مسجد اُس مقام پر بنی ہے جہاں کبھی بدھ‘ جین اور ہندو مندر کھڑے تھے۔
علی گڑھ (یوپی): ایک آر ٹی آئی کارکن نے علی گڑھ سیول کورٹ میں درخواست داخل کی ہے کہ شہر کی جامع مسجد اُس مقام پر بنی ہے جہاں کبھی بدھ‘ جین اور ہندو مندر کھڑے تھے۔
اس کا یہ دعویٰ حق جانکاری قانون کے تحت مختلف سرکاری محکموں بشمول علی گڑھ بلدیہ سے حاصل کی گئی جانکاری کی بنیاد پر ہے۔ سیول جج گجیندر سنگھ نے پیر کے دن حکم دیا کہ معاملہ کی سماعت 15 فروری کو کی جائے گی۔
آر ٹی آئی جہدکار پنڈت کیشودیو گوتم نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ اس نے کہا کہ میں جامع مسجد کی اصلیت معلوم کرنے مختلف سرکاری محکموں سے جانکاری اکٹھا کرتا رہا ہوں۔
تاریخی ریکارڈ کے بموجب یہ مسجد 18 ویں صدی کی ابتدائی میں تعمیر ہوئی تھی۔ یہ مسجد‘ علی گڑھ کے اپرکوٹ علاقہ میں واقع ہے جو پرانے شہر کا مسلم اکثریتی محلہ ہے۔
Photo Source: @Er_yusufkhan