امریکہ و کینیڈا

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلین کیا اسلام قبول کر رہے ہیں؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خبروں کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے جب گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی فیس بُک پوسٹ پر اپنے پرستاروں سے استفسار کیا ہے کہ قرآن پاک کا انگریزی زبان میں بہترین ترجمہ کونسا ہے؟

واشنگٹن: معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلین کے بارے میں ان دنوں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہیں اور جلد دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خبروں کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے جب گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی فیس بُک پوسٹ پر اپنے پرستاروں سے استفسار کیا ہے کہ قرآن پاک کا انگریزی زبان میں بہترین ترجمہ کونسا ہے؟

اس سے قبل انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ پر ہی مسلمان دوستوں اور مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا تھا کہ آپ کون سے فقہ کو مانتے ہیں اور کیوں؟

جیسے ہی یہ پوسٹ کی دنیا بھر میں مسلمان متحرک ہوئے جن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی اور انہوں نے اداکار کو قرآن مجید کے انگریزی زبان میں اعلیٰ ترجموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور

یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ ہر عید ، 14اگست اور دیگر مسلمانوں کے مذہبی تہواروں پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے انہیں مبارکباد بھی دیتے ہیں۔

جریمی میکیلن نے اگست 2017 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے واہگہ بارڈر کی سیر کی تھی۔

جشن آزادی 14 اگست کو پاکستانیوں کے ساتھ مل کر دیسی طریقے سے بھرپور آزادی کا جشن منایا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان سے جاتے ہوئے انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیے نظر آئے تھے۔

a3w
a3w