کھیل

اب ایسا لگتا ہے کہ ٹی 20 میں کوئی ہدف محفوظ نہیں : سیم کرن

کرن نے ششانک سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "وہ ہمارے لیے اس سیزن کے دریافت رہے ہیں۔ اس میچ میں انہیں چوتھے نمبر پر بھیج کر ایک اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی، جسے انہوں نے اچھی طرح نبھایا۔

کولکتہ: ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں بہترین رن کا تعاقب کرنے کا ریکارڈ بنانے والے پنجاب کنگز کے کپتان سیم کرن نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے لیکن حقیقت میں اس جیت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب کوئی ہدف مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں محفوظ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا

انہوں نے کہا کہ وہ اس جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم بالخصوص جونی بیرسٹو اور ششانک کو دینا چاہیں گے۔ دونوں نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک قابل اعتماد ہدف کو بہت آسان بنا دیا۔ ایسا لگتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیس بال میں بدل گئی ہے۔

پنجاب کے کپتان نے کہا کہ خراب فارم سے نبرد آزما بیریسٹو کے لیے یہ میچ ان کا اعتماد بحال کرنے والا تھا۔ لیام لیونگسٹن کی جگہ آنے والے بیریسٹو نے 48 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 108 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو ریکارڈ جیت دلائی۔

دریں اثنا، بیرسٹو نے کہا، "میں اس سے پہلے کبھی ایسے میچ میں نہیں رہا جب ایک اننگز میں 260 رن بنے ہوں۔ جب گیند آپ کے پالے میں آتی ہے تو آپ کو حملہ کرنا ہوتا ہے اور میں نے ایسا یہی کیا۔

کرن نے ششانک سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "وہ ہمارے لیے اس سیزن کے دریافت رہے ہیں۔ اس میچ میں انہیں چوتھے نمبر پر بھیج کر ایک اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی، جسے انہوں نے اچھی طرح نبھایا۔ وہ اور آشوتوش شرما اس سال ناقابل یقین رہے اور میں ان دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔‘‘ ششانک نے صرف 28 گیندوں میں ناٹ آوٹ 68 رن بنا کر کے کے آر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔