دہلیسوشیل میڈیا

دہلی کے سید ساحل آغا کے پاس 50 ونٹیج کاریں

ابوالفضل انکلیو‘ اوکھلا کے رہنے والے سید ساحل آغا کے پاس 50 سے زائد امریکی اور برطانوی کاریں ہیں۔ ان کے کلیکشن میں سابق راجاؤں اور نوابوں کی کاریں بھی ہیں۔

نئی دہلی: ابوالفضل انکلیو‘ اوکھلا کے رہنے والے سید ساحل آغا کے پاس 50 سے زائد امریکی اور برطانوی کاریں ہیں۔ ان کے کلیکشن میں سابق راجاؤں اور نوابوں کی کاریں بھی ہیں۔

ساحل کو بچپن سے گاڑیوں کا شوق رہا ہے لیکن ونٹیج کاریں جمع کرنے کا شوق انہیں اس وقت ہوا جب انہوں نے ایسی ایک گاڑی خریدی اور اسے اس کی اصل حالت میں لے آئے۔

وہ جب بھی اپنی کار لے کر باہر نکلتے ہیں لوگ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ آج ان کے کلیکشن میں 50 سے زائد ونٹیج کاریں ہیں جن میں 1931 کی سنگر6 اور 1929کی اسٹانڈرڈ اسپورٹس شامل ہیں۔

یہ ساری دنیا میں صرف 2 گاڑیاں ہیں۔ ان کے علاوہ ساحل کے پاس 1947 کی V12 لنکن اور کئی اسپیشل اسپورٹس کاریں ہیں۔

ساحل کے کلیکشن میں کئی راجہ مہاراجاؤں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ساحل نے جامعہ ملیہ اسلامیہ(جے ایم آئی) دہلی سے گریجویشن کیا اور رام بھارتیہ کلاکیندر دہلی سے اداکاری میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کیا ہے۔ وہ سینئر صحافی منصور آغا کے لڑکے ہیں۔