حیدرآباد

اسکارف پہننے پر اعتراض، خانگی اسکول کے پرنسپل کے خلاف کیس درج

پولیس نے شہر کے ایک خانگی اسکول کے ایک پرنسپل اور دیگر3ٹیچرس کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ ان پر مذہبی تعلیمات کے مطابق طالبات کے اسکارف پہننے پر اعتراض کیا تھا۔

حیدرآباد: پولیس نے شہر کے ایک خانگی اسکول کے ایک پرنسپل اور دیگر3ٹیچرس کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ ان پر مذہبی تعلیمات کے مطابق طالبات کے اسکارف پہننے پر اعتراض کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے خلاف کیس درج
فیک نیوز، بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کے خلاف کیس درج
چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی، نائب امیر تحریک لبیک کے خلاف ایف آئی آر
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج

پولیس نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔ اسکول کی دہم جماعت کی ایک طالبہ کی شکایت پر پولیس نے پرنسپل اور3اساتذہ کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

اپنی شکایت میں طالبہ نے دعویٰ کیا کہ23جون کو وہ اسکارف پہن رکھا تھا جس پر شدید اعتراض کیا گیا۔

پرنسپل اور اسکول کے چند اساتذہ نے مبینہ طور پر لڑکی سے کہا تھاکہ وہ کلاس روم میں اسکارف نہ پہنیں۔

پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے بشمول 298، کے علاوہ جوینل جسٹس ایکٹ کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔