مہاراشٹرا

16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج

نوی ممبئی پولیس نے بہار کی 16سالہ لڑکی کی ایک شخص سے مبینہ ”شادی“ کرنے پر والدین سمیت تین افراد کے خلاف کیس درج کرلیا۔ پولیس نے لڑکی کے حاملہ پائے جانے کے بعد عصمت ریزی کے الزامات بھی عائد کیے۔

تھانے: نوی ممبئی پولیس نے بہار کی 16سالہ لڑکی کی ایک شخص سے مبینہ ”شادی“ کرنے پر والدین سمیت تین افراد کے خلاف کیس درج کرلیا۔ پولیس نے لڑکی کے حاملہ پائے جانے کے بعد عصمت ریزی کے الزامات بھی عائد کیے۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

عہدیدار نے کہا کہ لڑکی اور اس کے خاندان کا تعلق بہار کے سیتامڑھی سے ہے۔ چند ماہ قبل لڑکی کی 35 سالہ شخص سے شادی کی گئی۔

یہ جرم اس وقت منظرعام پر آیا جب لڑکی اپنی سہیلی کے گھر گئی۔ اس کی غیرقانونی شادی کے بارے میں پتا چلنے کے بعد سہیلی اسے نہاوا شیوا پولیس کے پاس لے گئی جس نے اسے بچوں کی بازآبادکاری مرکز بھیج دیا۔

مرکز میں اس کے طبی معائنہ سے اس کے چار ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد پولیس نے بار بار عصمت ریزی کے لیے تعزیرات ہند، بچپن کی شادیوں کی روک تھام قانون اور پوکسو قانون کے تحت کیس درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں لڑکی کے والدین اور اس کے ”شوہر“ کا نام شامل کیا گیا۔ اب یہ کیس بہار کے سیتامڑھی منتقل کردیاگیا کیوں کہ جرم کا ارتکاب وہیں ہوا۔

a3w
a3w