کرناٹک

فیک نیوز، بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کے خلاف کیس درج

بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ اور بعض کنڑا نیوز پورٹلس کے ایڈیٹرس کے خلاف ایک کسان کی خودکشی کو وقف بورڈ کے ساتھ اراضی کے تنازعہ سے جوڑنے کی فیک نیوز پھیلانے پر کیس درج ہوا ہے۔

بنگلورو (پی ٹی آئی) بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ اور بعض کنڑا نیوز پورٹلس کے ایڈیٹرس کے خلاف ایک کسان کی خودکشی کو وقف بورڈ کے ساتھ اراضی کے تنازعہ سے جوڑنے کی فیک نیوز پھیلانے پر کیس درج ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج

پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ بنگلورو ساؤتھ کے رکن پارلیمنٹ نے 7 نومبر کو نیوز پورٹلس کا آرٹیکل ایکس پر شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہاویری ضلع کے ایک کسان نے یہ پتہ چلنے کے بعد خودکشی کرلی کہ وقف بورڈ نے اس کی زمین چھین لی ہے۔

تیجسوی سوریہ نے چیف منسٹر سدارامیا اور ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اقلیتوں کی خوشامد کی جلدی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ہاویری نے نیوز آرٹیکل کو فیک قراردیا جس کے بعد رکن پارلیمنٹ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

پولیس عہدیدار نے کہا کہ شیئر کی گئی نیوز جھوٹی ہے‘ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ کسان ردرپا چنپا نے 6 جنوری 2022کو خودکشی کی تھی اور خودکشی کی وجہ قرض اور فصل کا اجڑجانا بتائی گئی تھی۔

ہاویری ضلع کے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سل میں تعینات ایک پولیس عہدیدار کی شکایت پر تیجسوی سوریہ اور کنڑا دنیا ای پیپر اور کنڑا نیوز ای پیپر کے ایڈیٹرس کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔