کھیل

اکتوبر، ہندوستانی شائقین کیلئے جوش سے بھرا ہوگا

ستمبر کے شروع میں کرکٹ کی خشک سالی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹسٹ میچوں کی سیریز 9 ستمبر سے شروع ہوگی۔

حیدرآباد: ستمبر کے شروع میں کرکٹ کی خشک سالی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹسٹ میچوں کی سیریز 9 ستمبر سے شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
انگلش ٹیم پاکستان پہنچ گئی
کانپور ٹسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر
پاکستان سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو دھکا

ٹیم انڈیا نے سیریز کے دونوں میچ جیتے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلا ٹسٹ 280 رنز اور دوسرا ٹسٹ 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب اکتوبر کا مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ کرکٹ کے شائقین کو اس مہینے میں بھی کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا۔ مردوں اور خواتین کی کرکٹ میں کئی اہم میاچس ہونے ہیں۔ خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 3 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ ہندوستانی خواتین اس بار ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گی۔

ہندوستانی ٹیم اب تک ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم 2020 میں فائنل میں پہنچی تھی لیکن اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ گروپ مرحلے میں ہندوستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ 4 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے جبکہ 6 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہوگا۔

ٹیم انڈیا اپنا آئندہ مقابلہ 13 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے علاوہ مینس سینئر ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ان دنوں ہندوستان کے دورہ پر ہے۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میاچس کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میاچ 6 اکتوبر کو ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ 9 اکتوبر کو ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میاچ 12 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا۔ یہ سیریز ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔

ایسے میں روہت شرما اینڈ کمپنی یہ سیریز بھی اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔ سیریز کا پہلا میاچ 16 تا 20 اکتوبر جبکہ دوسرا ٹسٹ 24 تا 28 اکتوبر کھیلا جائے گا۔ سیریز کا آخری میاچ یکم تا 5 نومبر کھیلا جائے گا۔

a3w
a3w