گجرات میں خاتون کو بھرے مجمع میں بے لباس کرکے پیٹا گیا
خاتون کا شوہر اس بات پر ناراض تھا کہ وہ اس سے اور ان دونوں کے 4 بچوں سے گذشتہ دیڑھ سال سے الگ رہ رہی تھی۔ شوہر نے دیگر تین افراد کے ساتھ مل کر ضلع کے رامپورہ سے اس کا اغوا کیا اور پھر اسے مرگلا گاؤں لے گئے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

داہوڑ: گجرات کے ضلع داہوڑ میں چند افراد کے ایک گروپ نے جس میں اس خاتون کا ناراض شوہر بھی موجود تھا، اسے بھرے مجمع میں بے لباس کردیا، گالی گلوج کی اور مارپیٹ کی۔
پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیگر تین افراد کو اس سلسلہ میں گرفتار کرلیا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا آج یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ 28 مئی کو پیش آیا تھا اور پولیس نے چہارشنبہ کے روز اس کا ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی کی۔
خاتون کا شوہر اس بات پر ناراض تھا کہ وہ اس سے اور ان دونوں کے 4 بچوں سے گذشتہ دیڑھ سال سے الگ رہ رہی تھی۔ شوہر نے دیگر تین افراد کے ساتھ مل کر ضلع کے رامپورہ سے اس کا اغوا کیا اور پھر اسے مرگلا گاؤں لے گئے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔
قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کے ساتھ رہنا چھوڑ دیا تھا اور ضلع مہسانہ کے چانسما علاقہ میں ایک شخص کے ساتھ رہ رہی تھی۔ وہ دونوں مزدور کا کام کرتے تھے، اِس شخص کی ماں نے انہیں رامپورہ گاؤں میں ایک شادی میں مدعو کیا۔ اُس نے ناراض شوہر کو بھی مدعو کیا جو چند افراد کے گروپ کے ساتھ 4 وہیلر میں وہاں پہنچا۔
ان لوگوں نے خاتون اور اس کے عاشق کو اغوا کرلیا اور موضع مرگلا لے گئے اور اسے بھرے مجمع میں بے لباس کرتے ہوئے مارپیٹ کی گئی۔
گاؤں کے کسی شخص نے اس واقعہ کو موبائیل فون میں ریکارڈ کرلیا اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔