قومی

عمان سالانہ 10 لاکھ ہندوستانی سیاحوں کو راغب کرنے کا خواہاں

عمان ہر سال 10 لاکھ ہندوستانی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ عرب ملک کی وزارتِ سیاحت کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات کہی۔ عمان ہندوستانی سیاحوں کی پسندیدہ منزل بن گیا ہے۔

ممبئی (پی ٹی آئی) عمان ہر سال 10 لاکھ ہندوستانی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ عرب ملک کی وزارتِ سیاحت کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات کہی۔ عمان ہندوستانی سیاحوں کی پسندیدہ منزل بن گیا ہے۔

گزشتہ برس 7لاکھ ہندوستانی سیاح خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ملک پہنچے تھے۔

اسسٹنٹ ڈائرکٹر بزنس ڈیولپمنٹ وزارتِ صحت عمان یوسف خلاف المعجزی نے کہا کہ شادیوں اور اڈونچر مہموں پر زور دیا جائے گا۔