کرناٹک
”کرناٹک کے ہر شہری کا خواب میرا خواب ہے:“ مودی کا ٹوئٹ
مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ کرناٹک کے ہر شہری کا خواب ان کا خواب ہے۔ آپ کا عہد میرا عہد ہے۔ جب ہم مل کر ہدف کے لیے ذہن بناتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔
بنگلورو: اسمبلی انتخابات سے قبل کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی واپسی کی پُرزور وکالت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ گزشتہ دنوں ریاست نے جو محبت انہیں دی ہے وہ بے مثال ہے جس نے کرناٹک کو تمام شعبوں میں نمبر ون بنانے کے ان کے عہد کو مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ کرناٹک کے ہر شہری کا خواب ان کا خواب ہے۔ آپ کا عہد میرا عہد ہے۔ جب ہم مل کر ہدف کے لیے ذہن بناتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔
کرناٹک کو ملک کی نمبر ایک ریاست بنانے کے مشن میں‘ میں آپ کا آشیرواد چاہتا ہوں۔ مودی نے یہ بات کہی جو ریاست میں 19 جلسے اور 6روڈ شوز کرچکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری اپیل کرناٹک کے روشن مستقبل کے لیے ہے۔ یہ آپ کے خاندان بالخصوص نوجوان نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے ہے۔“
a3w