جموں و کشمیر
عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا
جموں وکشمیر اسمبلی کے نومنتخب ارکان کو پیر کے دن عبوری اسپیکر مبارک گل نے حلف دلایا۔ چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا۔

سری نگر (پی ٹی آئی) جموں وکشمیر اسمبلی کے نومنتخب ارکان کو پیر کے دن عبوری اسپیکر مبارک گل نے حلف دلایا۔ چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا۔
54 سالہ قائد ایوان نے سب سے پہلے حلف لیا۔ فاروق عبداللہ‘ ان کی برٹش بیوی مولی عبداللہ اور بیٹے عمر عبداللہ پر اکثر تنقید ہوتی ہے کہ وہ مقامی زبان کشمیری نہیں بول پاتے۔
عبداللہ خاندان کی تیسری نسل کے سیاستداں عمر عبداللہ انگریزی روانی سے بولتے ہیں۔ ان کی ہندی‘ اردو اور کشمیری کمزور ہے۔ 1990 کے دہے میں سیاسی کیرئیر شروع کرنے کے ساتھ ہی ان کا ایسا ہی معاملہ ہے۔
2009 تا 2014 پہلی چیف منسٹری کے دوران عمر عبداللہ نے ہندی‘ اردو اور کشمیری زبان کی کلاسس میں شرکت کی تھی۔ آج انہوں نے کشمیری میں حلف لیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر سریندر کمار چودھری نے انگریزی میں حلف لیا۔
Photo Source: @diprjk