مہاراشٹرا

مولانا سجاد نعمانی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

مولانا کے بیانات سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں مولانا سجاد نعمانی کو ایک جلسہ سے خطاب میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں میں بعض نے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی تائید کی۔

ممبئی: مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن کی تلخ مہم کے بیچ بی جے پی قائد کرٹ سومیا نے ہفتہ کے دن کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے مولانا پر نفرت پھیلانے والی تقاریر کرنے اور ووٹ جہاد کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
سیاسی محرکہ تشدد: بی جے پی قائد
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

 بی جے پی قائد نے ہفتہ کے دن جاری ویڈیو پیام میں کہا کہ مولانا نے بی جے پی کی تائید کرنے والے مسلمانوں کے سماجی بائیکاٹ کی اپیل کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ یہ لوگ گھنشیام داس جیسے نام رکھ لیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کھل کر ووٹ جہاد کی اپیل کی۔

 مولانا کے بیانات سے انتخابی ضابطہ ئ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں مولانا سجاد نعمانی کو ایک جلسہ سے خطاب میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں میں بعض نے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی تائید کی۔

ایسے لوگوں کا سماجی بائیکاٹ ہونا چاہئے۔ ایسے بے غیرت لوگوں کو سلام کرنا بند کردینا چاہئے۔ یہ کیسے بے شرم ہیں جو مسجد کو تباہ کرنے والوں کی تائید کررہے ہیں۔