تلنگانہ

کرسمس کے موقع پر شرمیلا نے لوکیش کو تحفہ بھیجا

وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری و سابق وزیرلوکیش کو کرسمس کا تحفہ بھیجا۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری و سابق وزیرلوکیش کو کرسمس کا تحفہ بھیجا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری

لوکیش نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی اور ان سے اظہارتشکر کیا۔

لوکیش جو سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے فرزند ہیں نے اپنے ارکان خاندان کی طرف سے شرمیلا کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ کرسمس کے موقع پر یہ تحفہ بھیجاگیا ہے۔واضح رہے کہ شرمیلا کے بھائی وائی ایس جگن موہن ریڈی زیرقیادت وائی ایس آرکانگریس آندھراپردیش میں برسراقتدارہے۔