شمالی بھارت

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ آپ کے پڑوس میں سماج وادی پارٹی رام پور اور مراد آباد جیت رہی ہے۔ آپ کے قریب کی سبھی لوک سبھا نشستیں ہم جیت رہے ہیں تو ایسے میں سنبھل کے عوام کیوں پیچھے رہیں۔

سنبھل(یوپی): سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

سنبھل میں ریالی سے خطاب میں اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ سماج وادی پارٹی کو مرحلہ سوم میں سبقت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو سنبھل اور ان کے آبائی گھر اٹاوا اور مین پوری کے درمیان الیکشن ہوگا۔

 یوپی کے سابق چیف منسٹر نے کہا کہ بی جے پی والے نہیں جانتے کہ ہوا کس سمت میں چل رہی ہے۔ یہ لوگ 400پار کے نعرے لگاتے رہے۔ الیکشن کے دو مرحلوں میں عوام کا موڈ بھانپنے کے بعد بی جے پی والے اپنا یہ نعرہ بھول گئے ہیں۔

 سماج وادی پارٹی سربراہ نے کہا کہ مرحلہ اول میں مغربی یوپی سے آنے والی ہوا‘ بی جے پی حکومت کو تبدیل کردے گی۔ مرحلہ دوم میں بھی یہی رجحان دیکھاگیا۔ لوگ بی جے پی کو قبول نہیں کررہے ہیں۔

 اکھیلیش یادو نے عوام سے کہا کہ مرحلہ سوم میں اب آپ کی ذمہ داری ہے۔ وہ ریالی میں سماج وادی پارٹی امیدوار ضیاء الرحمن برق کی تائید میں جمع افراد سے مخاطب تھے۔ 1998ء اور1999ء میں ملائم سنگھ حلقہ لوک سبھا سنبھل سے دو مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ آپ کے پڑوس میں سماج وادی پارٹی رام پور اور مراد آباد جیت رہی ہے۔ آپ کے قریب کی سبھی لوک سبھا نشستیں ہم جیت رہے ہیں تو ایسے میں سنبھل کے عوام کیوں پیچھے رہیں۔

 انہوں نے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ بی جے پی کو ہرانے میں حلقہ لوک سبھا سنبھل کا بھی رول ہوناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ سنبھل میں جیت پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کو خراج ادا کرنے کا موقع ہوگی۔

سماج وادی پارٹی نے ان کی امیدواری کا اعلان کیاتھا لیکن جاریہ سال وہ انتقال کرگئے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم نے نہایت مقبول شفیق الرحمن برق صاحب کو ٹکٹ دیاتھا لیکن وہ آج ہمارے بیچ نہیں ہیں۔ وہ عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ کھڑے ہوتے تھے۔

یہ انہیں خراج ادا کرنے کا ایک موقع ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا الیکشن دستورکوبرخاست کردینے وا لوں اور انڈیا بلاک کے درمیان کی لڑائی ہے۔ انڈیا بلاک اورسوشلسٹ قائدین دستورکو بچاناچاہتے ہیں۔