حیدرآباد

یکم مارچ کو ”چلو میڈی گڈہ“ پروگرام، کے ٹی آر کا اعلان

کے ٹی آر نے کہا کہ مرحلہ وار بنیاد پر کالیشورم پروجیکٹ کا دورہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم میں 15 ریزرو وائر 21، پمپ ہارس، 203 کلو میٹر سرنگ، 1531 کلو میٹر تک طویل نہریں موجود ہیں۔

حیدر آباد: کارگزار صدر بی آر ایس و رکن اسمبلی کے تارک راما راؤ نے یکم / مارچ کو ”چلو میڈی گڈہ“ پروگرام کا آغاز کا اعلان کیا۔ اس پروگرام میں پارٹی کے 38 ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل، ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان اسمبلی، سابق ارکان کونسل و دیگر اہم قائدین شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

کے تارک راما راؤ نے آج اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یکم / مارچ کو تلنگانہ بھون سے میڈی گڈہ کو روانہ ہوں گے، وہاں پہنچ کر کالیشورم پروجیکٹ کا دورہ کیا جائے گا۔ عوام کو برسر اقتدار جماعت کی جانب سے لگائے گئے غلط الزامات کے بارے میں واقف کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار بنیاد پر کالیشورم پروجیکٹ کا دورہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم میں 15 ریزرو وائر 21، پمپ ہارس، 203 کلو میٹر سرنگ، 1531 کلو میٹر تک طویل نہریں موجود ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار جماعت کے قائدین کالیشورم پروجیکٹ کے 3 ستون کے دھنس جانے پر غلط پروپگنڈہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے قائدین سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ ریاست کے کسانوں سے محبت رکھتے ہیں تو فوری ان 3 ستون کے تعمیری کام جلد مکمل کریں۔

 انہوں نے کہا کہ سابق بی آر ایس کے دور حکومت میں زیر التواء آبپاشی پروجیکٹس کے تعمیری کام اور مشن کاکتیہ کالیشورم پروجیکٹ و دیگر ترقیاتی کام کرنے سے ریاست تلنگانہ میں دھان کی پیداوار زیادہ ہورہی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ دھان کی فصل تلنگانہ میں ہورہی ہے۔